شرجیل میمن 267

ECL سے شرجیل میمن کا نام مستقل خارج کرنے کا حکم

سندھ ہائی کورٹ کا وزیرِ اطلاعات سندھ شرجیل میمن کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ (ای سی ایل) سے مستقل خارج کرنے کا حکم ۔

سندھ ہائی کورٹ کا جسٹس کے کے آغا کی سربراہی میں 2 رکنی بینچ نے شرجیل میمن کی اپیل پر فیصلہ سنا دیا۔

رہنما پاکستان پیپلز پارٹی شرجیل میمن کے وکیل نے عدالت میں مؤقف اختیار کیا تھا کہ سرکاری کام کے سلسلےمیں سندھ کے صوبائی وزیر شرجیل میمن کو بیرونِ ملک جانا پڑتا ہے۔

درخواست گزار کے وکیل نے عدالتِ عالیہ سے استدعا کی تھی کہ شرجیل میمن کا نام مستقل طور پر ای سی ایل سے خارج کرنے کا حکم دیا جائے۔

سندھ ہائی کورٹ نے رواں ماہ ہی شرجیل انعام میمن کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ (ای سی ایل) سے نکالنے کا حکم دیا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں