اپنا رشتہ مضبوط بنانا چاہتے ہیں تو یہ چیزیں چھوڑ دیں 285

اپنا رشتہ مضبوط بنانا چاہتے ہیں تو یہ چیزیں چھوڑ دیں

میاں بیوی کا رشتہ ایک خوبصورت رشتہ ہوتا ہے لیکن اس میں اختلافات کا ہونا ایک عام سی بات ہے۔

آج ہم ایسی باتوں کا ذکر کریں گے جن کے کرنے سے میاں بیوی کا تعلق خراب ہو سکتا ہے۔

شادی کے بعد میاں بیوی کے درمیان سسرال کے حوالے سے تنازعات کا ہونا ایک عام سی بات ہے، ایسی صورت میں خواتین کو چاہیے کہ وہ روز روز سسرال کی شکایات اپنے شوہر سے نہ کریں کیوں کہ ایسا کرنے سے تعلق خراب ہو سکتا ہے اور دوسری جانب شوہر بھی اپنے سسرال والوں کی عزت کرے۔

اکثرمیاں بیوی کا رشتہ خراب ہونے کی یہ بھی وجہ ہوتی ہے کہ شادی کے بعد میاں بیوی ایک دوسرے کو بدلنے کی کوشش میں ہوتے ہیں اور ایسے میں وہ خود ہی بدل جاتے ہیں۔

میاں بیوی کے رشتے میں محبت ہونا اچھی بات ہے لیکن بار بار شوہر کو فون کرنا کوئی عقل مندی نہیں کیوں کہ ہو سکتا ہے کہ وہ پریشان ہو آفس کے کسی مسئلے کی وجہ سے اور اس کا سارا غصہ آپ پر نکل جائے تو ایسا کرنے سے گریز کریں۔

مہنگائی کے اس دور میں اکثر گھروں میں خواتین مسائل کا رونا روتی رہتی ہیں اور اپنے شوہر کو دوسروں کی مثالیں دے کر انکی تذلیل کرتی ہیں تو ایسا کرنا ہرگز مناسب بات نہیں۔

سوشل میڈیا جہاں تعلق بناتا ہے وہیں یہ تعلقات خراب ہونے کی وجہ بھی بنتا ہے تو کوشش کریں جب ایک ساتھ بیٹھے ہوں تو ایک دوسرے کو وقت دیں بجائے اس کے موبائل استعمال کریں۔

کیٹاگری میں : صحت

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں