Sajal Ali 233

سجل علی نے شاہ رُخ خان کے بیٹے آریان خان کی تصویر شیئر کر دی

پاکستانی اداکارہ سجل علی نے بھارتی شوبز انڈسٹری کے کنگ، شاہ رُخ خان کے بیٹے آریان خان کی تصویر اپنے انسٹا گرام اکاؤنٹ پر شیئر کی ہے۔

معروف اداکارہ سجل علی نے اپنے انسٹا گرام اکاؤنٹ کی اسٹوری پر آریان خان کی تصویر کے ساتھ ایک بھارتی گانا بھی شیئر کیا ہے۔

Sajal Ali

اداکارہ کی جانب سے شیئر کی گئی آریان خان کی یہ تصویر 5 سال پرانی ہے جو آریان نے اپنے انسٹا اکاؤنٹ پر 1 ستمبر 2017ء کو اپلوڈ کی تھی۔

سجل کی جانب سے آریان خان کی تصویر شیئر کیے جانے پر سوشل میڈیا پر صارفین اس وقت مختلف تبصرے کر رہے ہیں۔

کوئی اداکارہ سجل علی کے اس عمل کو خبروں میں رہنے کا ایک انداز قرار دے رہا ہے تو کسی کو سجل علی کا اپنے سے کئی سال چھوٹے لڑکے کی یوں تصویر شیئر کرنا پسند نہیں آیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں