پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر نسیم شاہ نے افغانستان کے خلاف آخری اوور میں دو گیندوں پر دو چھکے لگا کر ٹیم کی جیت میں اہم کردار ادا کرنے والے اپنے بلے کو نیلام کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
ایشیا کپ 2022 میں سپر فور مرحلے میں پاکستان نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد افغانستان کو ایک وکٹ سے شکست دی تھی۔
پاکستان کو اس میچ میں فتح اور ایونٹ کے فائنل میں پہنچنے کے لیے 130 رنز کا ہدف ملا تھا، جو نسیم شاہ نے آخری اوور میں دو گیندوں پر دو چھکے لگا کر پورا کیا۔
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے آفیشل ٹوئٹر اکاؤنٹ پر محمد حسنین اور نسیم شاہ نے ایک ویڈیو جاری کی ہے، جس میں انہوں نے بلے کی نیلامی سے متعلق اعلان کیا۔
The bat with which he struck the two last-over sixes 🤩@iNaseemShah decides to auction the bat gifted to him by @MHasnainPak for a charitable cause. #AsiaCup2022 pic.twitter.com/uCF1loEXCT
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) September 8, 2022
محمد حسنین نے کہا کہ نسیم شاہ نے افغانستان کے خلاف شاندار اننگز کھیل کر ٹیم کو جتوانے میں اہم کردار ادا کیا اور انہوں نے جس بلے سے چھکے لگائے تھے وہ میرا بلا ہے اور میں نے اسے نسیم شاہ کو گفٹ کردیا ہے۔
نسیم شاہ نے محمد حسنین کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ میں اس بلے کو نیلام کررہا ہوں اور اس سے حاصل ہونے والی رقم کا آدھا حصہ فلڈ فنڈ میں عطیہ کروں گا۔