مراکشی-ٹیم 221

ترک اداکار بھی مراکشی ٹیم کی فیفا ورلڈ کپ میں شاندار کارکردگی کے معترف

عالمی شہرت یافتہ ترک سیریز ’ارطغرل غازی‘ کے سیکوئل ’کورلوس عثمان‘ میں اہم کردار ادا کرنے والے اداکار بوراک اوزچیوت اور جلال آل نے مراکشی ٹیم کی فیفا ورلڈ کپ میں شاندار کارکردگی پر خوشی کا اظہار کیا ہے۔

بوراک اوزچیوت نے اپنی انسٹا اسٹوری پر مراکشی ٹیم کی فلسطینی جھنڈا تھامے ایک تصویر شیئر کی ہے۔

اُنہوں نے اپنی اسٹوری پر ایموجی کا استعمال کرتے ہوئے فرانس کے خلاف ورلڈکپ کے سیمی فائنل میں شکست کے باوجود بھی مراکشی ٹیم کی شاندار کارکردگی کی تعریف کی ہے۔

Fifi World Cup 2022 Winning Team

ترک اداکار جلال آل نے اپنی انسٹا اسٹوری پر فرانس کے خلاف مراکش کی شکست کے بارے میں ایک پوسٹ کا لنک شیئر کیا ہے۔

اداکار کی جانب سے شیئر کی گئی پوسٹ میں مراکش کے کھلاڑیوں کو شکست کے باوجود بھی اپنی روایت برقرار رکھتے ہوئے اپنے رب کے حضور سجدہ ریز ہوتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

اُنہوں نے اپنی اسٹوری میں مراکشی ٹیم کی فیفا ورلڈکپ میں شاندار کارکردگی کی تعریف کرتے ہوئے فیفا ورلڈ کپ کے دوران ٹیم کو کئی خوشگوار اور تاریخی کامیابیوں سے نوازے جانے پر اللّٰہ کا شکر بھی ادا کیا۔

Morocco Win 2022 World Cup

واضح رہے کہ فیفا ورلڈ کپ کے دوسرے سیمی فائنل میں فرانس کے ہاتھوں صفر کے مقابلے 2 گولز سے شکست کے باوجود مراکش کے کھلاڑیوں نے گراؤنڈ میں سجدہ ریز ہوکر سب کے دل جیت لیے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں