صبا قمر کو جم کی ویڈیو شیئر کرنا مہنگا پڑگیا، صارفین برہم 313

صبا قمر کو جم کی ویڈیو شیئر کرنا مہنگا پڑگیا، صارفین برہم

شوبز انڈسٹری کی اداکارہ صبا قمر کو جم کی ویڈیو شیئر کرنا مہنگا پڑگیا جس پر صارفین کا بھی پارہ ہائی ہوگیا۔

حال ہی میں اداکارہ نے سماجی رابطے کی ایپ انسٹا گرام پر اپنی جم کی ویڈیو شیئر کی جس میں ان کو ورزش کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

صبا قمر نے ویڈیو کیپشن کے ساتھ پوسٹ کی، کیپشن میں لکھا تھا کہ “جس چیز پر آپ یقین رکھتے ہیں اسے کبھی ترک نہ کریں”۔

اس ویڈیو کو اداکارہ عائشہ عمر کی جانب سے خوب پسند کیا گیا اور اداکارہ نے اس پر کمنٹ بھی کیا۔

عائشہ عمر

جہاں اداکارہ کے مداحوں کی جانب سے ان کی ویڈیو کو پسند کیا گیا وہاں ایک صارف نے لکھا کہ “اچھی لگ رہی ہیں لیکن آپکو پاکستانی لگنا چاہیئے”۔

Saba Qamar

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں