سونے 181

سونے کی قیمت میں زبردست کمی ریکارڈ

ملک بھر میں سونے کی قیمت میں اتار چڑھاؤ کا سلسلہ جاری ہے، کاروباری ہفتے کے آخری روز سونے کی قیمت میں زبردست کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

آل پاکستان جیولرز ایسوسی ایشن کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق سونے کی قیمت میں بڑے اضافے کے بعد زبردست کمی ریکارڈ کی گئی تاہم ملک بھر میں سونے کی فی تولہ قیمت 3750 روپے کمی کے بعد 1 لاکھ 50 ہزار 100 روپے ہوگئی ہے جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت 3216 روپے کمی کے بعد 1 لاکھ 28 ہزار 686 روپے ہوگئی ہے۔

سونے کی قیمتوں میں کمی کے نتیجے میں کراچی، حیدرآباد، لاہور اور اسلام آباد کی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی فی تولہ قیمت 3750 روپے کمی کے بعد 1 لاکھ 50 ہزار 100 روپے ہوگئی ہے جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت 3216 روپے کمی کے بعد 1 لاکھ 28 ہزار 686 روپے ہوگئی ہے۔

آل پاکستان جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی صرافہ میں سونے کا بھاؤ 2 ڈالر کم ہو کر 1642 ڈالر فی اونس ہے۔

دوسری جانب چاندی کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 1570 روپے اور دس گرام چاندی کی قیمت بھی بغیر کسی تبدیلی کے 1346.02 روپے کی سطح پر مستحکم رہی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں