سجل علی 253

سجل علی کی عمران خان کے بیٹوں کے ہمراہ تصویر وائرل

پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ سجل علی کی سابق وزیرِ اعظم عمران خان کے بیٹوں کے ہمراہ ایک تصویر سوشل میڈیا پر توجہ کا مرکز بنی ہوئی ہے۔

اداکارہ سجل علی حال ہی میں ٹورنٹو انٹرنیشنل فلم فیسٹیول (TIFF) میں اپنی فلم ’واٹس لَو گوٹ ٹو ڈو ود اٹ؟‘ کے پریمیئر کے لیے ریڈ کارپٹ پر جلوہ گر ہوئیں۔

سابق وزیرِ اعظم عمران خان کی سابقہ اہلیہ، برطانوی فلم ساز جمائما گولڈ اسمتھ اس فلم کی شریک پروڈیوسر اور مصنفہ ہیں، اس لیے ٹورنٹو انٹرنیشنل فلم فیسٹیول میں فلم کے پریمیئر میں ان کے دونوں بیٹوں قاسم خان اور سلیمان خان نے بھی شرکت کی۔

ایونٹ کے ریڈ کارپٹ پر فلم کی دیگر کاسٹ کے علاوہ اداکارہ سجل علی کی عمران خان کےدونوں بیٹوں قاسم خان اور سلیمان خان کے ساتھ بھی تصاویر بنائی گئیں، جو اب سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہیں اور مداحوں کی جانب سے ان تصاویر کو بہت پسند کیا جا رہا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں