سونے 221

سونے کی قیمت میں زبردست کمی ریکارڈ

سونے کی قیمت میں اتار چڑھاؤ کا سلسلہ جاری ہے، کاروباری ہفتے کے تیسرے روز سونے کی قیمت میں زبردست کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

آل پاکستان جیولرز مینوفیکچررز ایسوسی ایشن کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق سونے کی قیمت میں زبردست کمی ریکارڈ کی گئی تاہم ملک بھر میں سونے کی فی تولہ قیمت 1050 روپے کمی کے بعد 1 لاکھ 50 ہزار 100 روپے ہوگئی ہے جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت 901 روپے کمی کے بعد 1 لاکھ 28 ہزار 686 روپے ہوگئی ہے۔

سونے کی قیمتوں میں کمی کے نتیجے میں کراچی، حیدرآباد، لاہور اور اسلام آباد کی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی فی تولہ قیمت 1050 روپے کمی کے بعد 1 لاکھ 50 ہزار 100 روپے ہوگئی ہے جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت 901 روپے کمی کے بعد 1 لاکھ 28 ہزار 686 روپے ہوگئی ہے۔

آل پاکستان جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی صرافہ میں سونے کا بھاؤ 9 ڈالر کم ہو کر 1702 ڈالر فی اونس ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں